ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این سی پی لیڈر ایکناتھ کھڑسے پرالزام، 2 لاکھ کی زمین خریدکر 7 کروڑ میں بیچی، ای ڈی آج کرے گی تفتیش

این سی پی لیڈر ایکناتھ کھڑسے پرالزام، 2 لاکھ کی زمین خریدکر 7 کروڑ میں بیچی، ای ڈی آج کرے گی تفتیش

Thu, 31 Dec 2020 11:51:50    S.O. News Service

ممبئی،31؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چھوڑنے اور این سی پی میں شامل ہونے والے ایکناتھ کھڑسے کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا نوٹس ملا۔ ای ڈی بدھ کو پونے ایم آئی ڈی سی اراضی گھوٹالہ کیس میں این سی پی لیڈر سے پوچھ گچھ کرے گی۔

ای ڈی کا دعوی ہے کہ ایکناتھ کھڑسے نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔ انہوں نے یہ زمین 2 لاکھ روپے میں لی اور اسے 7 کروڑ میں بیچی۔ ای ڈی کے مطابق یہ رقم بعد میں ان کے کنبہ کے ممبران سے وابستہ فرموں میں منتقل کردی گئی۔ای ڈی سمن پر گفتگو کرتے ہوئے ایکناتھ کھڑسے نے کہا کہ مجھے ای ڈی کی طرف سے سمن موصول ہوا ہے، جس میں مجھے 30 دسمبر کو پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ میرے کنبے نے پونے کے قریب بھوساری میں زمین خریدی، جس کے بعد کہا گیا کہ یہ ایم آئی ڈی سی کی زمین ہے لیکن یہ متنازعہ زمین ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری بیوی نے یہ زمین خریدی ہے اور اس خریداری سے میرا کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔ اسی معاملے کی تحقیقات پہلے پونے اینٹی کرپشن بیورو اور پھر ناسک اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے کی تھی لیکن انہوں نے سیل بند رپورٹ پیش کردی ہے۔ اس معاملے میں ایک برانچ ہائی کورٹ میں سیل بندرپورٹ پیش کرنے کی تیاری میں ہے۔ نیز محکمہ انکم ٹیکس نے معلومات طلب کی تھی، جو ہم نے دی تھی۔


Share: